سانحہ شکار پور کے پیش نظر اسلام آباد میں مساجد اورامام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی
اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ شکار پور کے پیش نظرشہر میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،، مساجد اور امام بارگاہوں کے علاوہ حساس عمارتوں اورخفیہ تنصیبات کی سیکیورٹی میں بھی غیرمعمولی اضافہ کردیاگیاہے،جبکہ دوسری جانب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اٹھاون مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاہے،، سرچ آپریشن تھانہ آبپارہ، تھانہ سیکرٹریٹ اورتھانہ رمنا کی حدود میں کیا گیا،، پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کوتفتیش کے لئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیاگیاہے