مشرف مسلم لیگ ن کو ہڑپ نہ کر سکے زرداری کیا بگاڑ لیں گے: چودھری نثار

واہ کینٹ (ثناء نیوز) قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف اپنے 9 سالہ آمرانہ دور میں مسلم لیگ(ن) کو ہڑپ نہ کر سکے تو صدر زرداری کیا بگاڑ سکیں گے۔ (ن) لیگ لانگ مارچ میں مکمل طور پر وکلاء کے ساتھ ہے۔ لیکن ایک بات واضح ہے کہ ابھی ہم نے دھرنے کا فیصلہ نہیںکیا ایک ایسا شخص جو الیکشن لڑے تو کونسلر بھی متنخب نہیں ہو سکتا اسے پنجاب میں ہمارے سر پر بٹھادیا گیا ہے جس کاکام صرف بڑھکیںمارنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام کو ہستان سیکرٹریٹ ٹیکسلا میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے خیال میں عزت صرف اقتدار کا نام ہے جبکہ ہماری نظرمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں ہی عزت ہے۔