قومی کرکٹرز کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی

قومی کرکٹرز کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی وزارت کھیل نے پاکستانی کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ وفاقی وزیر کھیل پیر آفتاب شاہ جیلانی نے بی بی سی کو بتایا کہ کھیلوں کی وزارت کو پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ یہ کرکٹرز اپنی انفرادی حیثیت میں اس لیگ میں حصہ لیں گے۔ پیر آفتاب شاہ جیلانی نے کہا کہ صدر مملکت کو جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔