سٹیٹ بنک مالی سال کی دوسری ششماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریگی

سٹیٹ بنک مالی سال  کی دوسری ششماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریگی

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آج (ہفتے کو) رواں مالی سال 2008-09ء کے آئندہ 6ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بنک مانیٹری پالیسی کو مزید سخت نہیں کیا جارہا ہے تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کو موجودہ سطح پر رکھا جائیگا اور اگر عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی برقرار رہی اور ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا تو آئی ایم ایف سے رواں مالی سال مارچ میں مانیٹری پالیسی میں نرمی کیلئے اقدام کئے جائینگے۔ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم نہ کی تو ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بنکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر مانیٹری پالیسی میں نرمی نہیں کرے گی لیکن اس میں مزید سختی نہیں کرینگے۔