سٹاک مارکیٹ میں ربردست تیری ‘ سرمایہ کاری میں 55ارب روپے کا اضافہ

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز تیزی کی زبردست لہر پر کے ایس ای 100انڈیکس 194.20پوائنٹس بڑھ کر 5377.42پربند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 55ارب 2کروڑ روپے سے زائد تیزی کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی غالب رہی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے شرح سود میں ایک فیصد متوقع کمی اور او جی ڈی سی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے حوصلہ افزا اثرات پرسرمایہ کاروں بالخصوص چھوٹے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی پیدا ہونے کے باعث حصص کی خریداری میں نمایاں دلچسپی اور آئندہ ہفتے سرمایہ کاری کی متوقع آمد ہونے سے حصص کے کاروبار میں تیزی کا رحجان جاری رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 194.20پوائنٹس بڑھ کر مزید دو نفسیاتی حدود عبور کرکے دوبارہ 5377.42کی ریکارڈ سطح پر آگیا۔ مجموعی مارکیٹ مالیت میں 55ارب 2کروڑ 80لاکھ 13ہزار795روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مزید بڑھ کر17کھرب 70کروڑ 66لاکھ 86ہزار898روپے تجاوز کرگئی۔ جمعہ کے روز مجموعی سودوں میں 19کروڑ 7لاکھ97ہزار220 حصص کے سودوں میں زائد کاروبار رہا۔ جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز 75 فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔