سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے سہیل تنویر شامل شعیب اختر باہر ‘ ‘ سلمان بٹ اور اظہر علی سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ

سری لنکا  ٹیسٹ سیریز کیلئے سہیل تنویر شامل  شعیب اختر باہر  ‘ ‘ سلمان بٹ اور  اظہر علی سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ

لاہور (اشرف چودھری/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شعیب اختر سری لنکا کے خلاف آئندہ کھیلی جانیوالی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ انتخاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ فاسٹ بائولر سہیل تنویر کو ٹیسٹ سیریز کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ دریں اثناء سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کی نئی اوپننگ جوڑی سلمان بٹ اور اظہر علی کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان ٹیم کیلئے 22 اووپننگ جوڑیاں آزمائی جاچکی ہیں۔