امان اللہ پروگرام ’’امان اللہ ڈیرہ‘‘ کرینگے

لاہور (این این آئی) سٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ امان اللہ نجی ٹی وی چینل کیلئے پروگرام ’’امان اللہ ڈیرہ‘‘ کرینگے‘ وہ ان دنوں پروگرام کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پروگرام ’’امان اللہ ڈیرہ‘‘ میں شوبز کی دنیا سے وابستہ شخصیات دعوت دی جائے گی۔ پروگرام ’’امان اللہ ڈیرہ‘‘ کی میزبانی کے فرائض بھی امان اللہ خود انجام دیں گے جبکہ اس پروگرام کو پروڈیوس بھی امان اللہ خود ہی کریں گے۔ یہ امان اللہ کی زندگی کا پہلا شو ہو گا جس میں بطور میزبان اور پروڈیوسر وہ خود ہوں گے۔