الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ درخواست ٹھوس شواہد نہ دیئے جانے پر خارج کی گئی۔ درخواست گزار وحید کمال نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا میں آ کر الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ میڈیا میں تو بہت سے بیانات آتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ٹھوس شواہد نہ دیئے جانے پر ایاز صادق کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024