نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام کا لفظ موجود نہیں ، انتقامی سیاست کی نہ کبھی کریں گے: پرویز رشید
آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر مکمل عمل کیا - آصف زرداری کو اپنی غلط فہمی کا خود اندازہ ہو جائیگا، انتقامی سیاست کی نہ کبھی کریں گے وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی ڈکشنری میں انتقام نام کا لفظ موجود نہیں-
وزیراطلاعات نے کہا کہ آصف زرداری کا بیان جاری ہونے سے پہلے وزیراعظم نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی تھی،، ہماری حکومت نے کسی کیخلاف کوئی نیا مقدمہ نہیں بنایا اگر کراچی میں کسی نے کچھ کیا ہو گا تو وہ عدالت جائے گا اور اگر کسی نے کچھ نہیں کیا تو واپس آ جائے گا۔
انہوں نے کہا زرداری کا سیاست میں بہت بڑا مقام ہے اور ان کی گفتگو کو تحمل کیساتھ سننا چاہیے، گالم گلوچ پر مبنی انداز تکلم کو چھے ماہ تک برداشت کیا تھا ، اپوزیشن غصے کی باتیں کرتی رہتی ہے-