حکومت کا آئی ایم ایف کے دباؤ پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت اور تاجروں کے مابین ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئےہیں۔حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ستمبر کے آخرمیں آئی ایم ایف کی جانب سے اکیاون کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونی ہے۔ایسے موقع پر آئی ایم ایف کی ناراضگی مول لینا ممکن نہیں ہے۔حکام نے تاجروں سےودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کے مطالبے سے دستبردار ہونے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب تاجروں نےحکومتی موقف ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق ابھی تک ود ہولڈنگ ٹیکس سے دو ارب ستر کروڑ روپے سے زائد ٹیکس حاصل ہوا ہے ۔حکام کے مطابق ٹیکس کی مد میں یکم سے سترہ اگست تک ایک ارب بیس کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے ۔