نائن الیون کا ردعمل : امریکہ نے افغانستان میں ایٹمی حملے پر غور کیا تھا: جرمن جریدہ
واشنگٹن(آن لائن) ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 11/9 کے حملہ کے ردعمل میں افغانستان کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا تھا۔ معروف جرمن جریدے ڈر سپیگل میں شائع ہونیوالی اس رپورٹ کو امریکی میڈیا نے بھی پیش کیا ہے۔رپورٹ میں ایک سابق جرمن افسر مائیکل سٹینر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں دہشت گردی کے بعد ردعمل میں جن آپشنز پر غور ہوا ان میں ایٹمی حملہ بھی شامل تھا۔اْس وقت کے جرمن چانسلر گیرارڈ شروڈر کے سیاسی مشیر رہنے والے سٹینر نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور نیو یارک میں تقریباً 3000 ہلاکتوں کے بعد امریکیو ں نے تمام امکانات کو زیرغور رکھا تھا۔چانسلر شروڈر کو ڈر تھا کہ شدید صدمے کی کیفیت میں امریکی ضرورت سے زیادہ ردعمل دکھا سکتے ہیں۔چانسلر شروڈر نے ان کی جانب سے امریکہ کی ’غیر مشروط حمایت‘ پر مبنی بیان جاری کرنے کا آئیڈیا مسترد کر دیا تھا۔