منصورہ ڈگری کالج لاہور میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکومت اپنا کوئی بھی وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،ملک میں ہرچیزمہنگی اورصرف موت اورعزت سستی ہے،حکمرانوں کے کتے پلاؤکھاتے ہیں جبکہ لاکھوں بچے آج بھی کوڑے کے ڈھیروں سے اپنا رزق تلاش کرتے ہیں اس استحصالی نظام کے خلاف عوام کواٹھنا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ امیرکے بچے کے لیے اورغریب کے بچے کے لیے نصاب تعلیم الگ الگ کیوں ہے،آج تک کسی وزیریا سیکرٹری تعلیم نے اپنے بچوں کوسرکاری سکول میں داخل نہیں کروایا توپھرسرکاری سکولوں کا معیارتعلیم کس طرح ٹھیک ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکمران خود کرپٹ ہیں وہ کسی کا احتساب کس طرح کرسکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایسے حکمرانوں کی عقل پرماتم کرنا چاہیے جوبیرونی ممالک سے قرضہ لیتے ہیں توجشن مناتے ہیں جیسے کشمیرفتح کرلیا ہوانہوں نے کہا کہ ہیمں اسٹیٹس کو کے نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہوگا-
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024