پیرس میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی نشست سے اٹھ کر خود چل کر نواز شریف کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کیا،کانفرنس سے واپسی پربھی نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ مصافحہ کیااور نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی ، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف انتہائی پر اعتماد نظرآئے جبکہ ملاقات بھی انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماوں نے ایک ہی صوفے پر بیٹھ کر بات چیت کی،دونوں وزرائے اعظم مسکراتے رہے اور مصافحہ کے دوران گرمجوشی سے ایک دوسرے کا ہاتھ ہلاتے رہے،غیر رسمی طورپر ہونے والی ا س ملاقات کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں تھا-
ذرائع کے مطابق نریندرمودی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے خواہشمند تھے، نریندرمودی نے پاکستان سے بہترتعلقات قائم کرنے کا اظہارکیا، جبکہ نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی چاہتا ہے، اور بھارت سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کے عزت اور وقار پرکوئی سمجھوتا کیے بغیرامن چاہتے ہیں، اس موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان سے متعلق صورتحال کو بہترکرناچاہتے ہیں-
وزیراعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب سے آخری رسمی ملاقات رواں برس جولائی میں روسی شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقعے پر ہوئی تھی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا موقع ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی تھا تاہم وہاں صرف دور سے مسکرا کر ہاتھ ہلانے سے بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی-
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024