پاکستان تحریک انصاف کا رانا ثنا اللہ کے دوبارہ وزیر قانون بننے پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
پاکستان تحریک انصاف کا رانا ثنا اللہ کے دوبارہ وزیر قانون بننے  پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج

احتجاج میں تحریک انصاف کی درجنوں خواتین کارکن بھی موجود تھیں ، جنہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں، حکومت ان کو کوئی وزارت نہ دے۔ مظاہرین نے پلےکارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب حکومت اور رانا ثنا اللہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج کی قیادت کرنے والے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو دوبارہ وزارت قانون دینا حکومتی بدنیتی ہے اور یہ تحریک انصاف کبھی قبول نہیں کرے گی۔