میرے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرونگا: شرجیل میمن

میرے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرونگا: شرجیل میمن

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر کسی قسم کا چھاپہ نہیں مارا گیا، بے بنیاد اور بیہودہ الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میڈیا ذمے داری کا مظاہرہ کرے، ذاتی خواہشات اور سنی سنائی باتوں پر خبریں نہ دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو کردار کشی کا حق نہیں۔ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور وہاں سے دو ارب روپے برآمد ہوئے۔