ملک میں لاکھوں بچے تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں،حکمران اپنی ذات کے سحر سے نکلنے کو تیار ہی نہیں: سراج الحق

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 ملک میں لاکھوں بچے تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں،حکمران اپنی ذات کے سحر سے نکلنے کو تیار ہی نہیں: سراج الحق

منصورہ میں طلبا کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نےکہا کہ شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو پینے کیلئے پانی تک میسر نہیں۔ حکمران بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اعلانات پر عمل درآمد نہیں کرسکے۔ رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اور سیلاب آئے گا ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کا یکساں اور منصفانہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں جہالت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،لاکھوں بچے تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیمی بجٹ کو دوفیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کیا جائے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے ۔