جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کا قبرتک پیچھا کریں گے: مشیرصحت پنجاب

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کا  قبرتک پیچھا کریں گے: مشیرصحت پنجاب

لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئے مشیرصحت پنجاب کاکہناتھا کہ حکومت نےلاہورسمیت پنجاب بھر میں جعلی ادویات کےدھندے میں ملوث54 ملزموں کو گرفتارکر لیا ہےجن کےقبضے سےساڑھےچھ کروڑ روپےسے زائد کی جعلی ادویات بھی برآمد کرلی گئی ہیں،جب کہ لاہورمیں بھی تین کروڑ مالیت کی جعلی ادویات تحویل میں لےلی گئی ہے،انہوں نےبتایا کہ  اس کاروبار میں ملوث ساٹھ سے زائد افراد کےخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا،ان کامزید کہناتھا کہ رواں ماہ ایک سوبیالیس میڈیکل سٹور بھی سیل کردیئے گئے ہیں-