بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 2 کوچزکے19 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 2 کوچزکے19 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

بلوچستان میں امن دشمن ایک بار پھر سرگرم، مستونگ میں شرپسندوں نے دو بسوں سے پینتیس افراد کو اغوا کر کے انیس افراد کو قتل کر دیا، کھڈا کوچہ کے مقام پر لیویز اہلکار اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری،پانچ مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیر داخلہ کی شدید مذمت، لیویز کو ریسکیو آپریشن کے لیے دو ہیلی کاپٹرز فراہم کر دیئے گئے۔واقعے میں ملوث مجرموں کوقانون کےکٹہرےمیں لایا جائے، وزیر اعظم نوازشریف-