بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ایک ایک شکایت کی جانچ کریں گے: عمران خان

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ایک ایک شکایت کی جانچ کریں گے: عمران خان

عمران خان اور ریحام خان نے میانوالی کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےسربراہ نےکہا کہ کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات انقلاب ہیں، اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہوگا، مسلم لیگ نون اقتدار اپنے پاس رکھنے کےلئے بلدیاتی انتخابات نہیں کراتی، تحریک انصاف کے پی کے میں کامیاب ہوگی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کےپی کے میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران کہیں کہیں دھاندلی کی شکایات آرہی ہیں، ایک ایک شکایت کی جانچ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب پران کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئےقائم جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جلد آنا چاہئے، انصاف میں تاخیرنہیں ہونی چاہئے،چیئرمین نادرا کا چھٹیوں پرجانا حیران کن ہے۔