بدنظمی کے واقعات الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہوئے: پرویز خٹک

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
بدنظمی کے واقعات الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہوئے: پرویز خٹک

 وقت نیوز سے گفتگو میں وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے پولنگ اسٹیشز پرفوج تعینات کرنےکا مطالبہ کیا تھا،صوبائی حکومت امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے،یہ الیکشن صوبائی حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کروا رہا ہے اس لئےصوتحال کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پرعائد ہوتی ہے،بدنظمی کے واقعات الیکشن کمیشن کی کمزوری کو ظاہر کرتےہیں،پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پولنگ کےدوران  خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،وزریراعلی کا کہنا تھاکہ الیکشن میں کسی منظم دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ملے-