اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کردی

اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کردی

اسلام آباد(خبرنگار) اوگرا نے وزارت پٹرولیم سے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے 19 پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے، ہائی اوکٹین 13 روپے 25 پیسے ، لائٹ ڈیزل 7 روپے 62 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔