اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کے لئے ڈیزائن کیا، سب کو ثمرات ملیں گے: چین

اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کے لئے ڈیزائن کیا، سب کو ثمرات ملیں گے: چین

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چن پنگ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مجموعی تعاون کا فریم ورک ہے۔ منصوبے کا مقصد مختلف شعبوں میں پاکستان چین دوطرفہ تعاون کو پائیدار ترقی دینا ہے۔ یہ منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے ثمرات سارے پاکستانیوں کو ملیں گے۔