آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا: محکمہ موسمیات

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا:  محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، ساہیوال، اسلام آباد، کشمیر، فاٹا اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرم ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہا،دادو،تربت، نورپورتھل میں چھیالیس،مٹھی، نوکنڈی اوربھکرمیں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔