اقرا بتول کی اعلی کارکردگی اشرافیہ کے منہ پر طمانچہ: شہبازشریف
لاہور میں شہبازشریف نے پڑھوپنجاب بڑھو پنجاب‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم امیرطبقے کی میراث نہیں ہے پسماندہ علاقوں میں غریب اورناداربچوں کیلئےدانش اسکول قائم کیے ،انھوں نے کہاکہ مہنگےترین اداروں میں پڑھنےوالے دانش اسکول پرتنقیدکرتےہیں لیکن پنجاب کےمزدورکی بیٹی نےامریکامیں پاکستان کاوقار بلند کیا کہتے ہیں اقراءبتول کی اعلی کارکردگی اشرافیہ کے منہ پر طمانچہ ہے دانش سکول کے بچوں کی کارکردگی پر فخر ہےوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ بچوں کی ذہانت ملکی ترقی پر استعما ل ہوگی اور تعلیم سے ہی ملک کو درپیش چیلینجزکو شکست دی جا سکتی ہے انھوں نے کہا کہ پنجاب انڈمنٹ فنڈ کی مثال پورے خطے میں نہیں ملتی