محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 کے دوران کشمیر، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں بارش ہو سکتی
مختلف شہروں میں آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے اور تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بوندا باندی نے موسم میں خوشگوار خنکی پیدا کر دی ۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں آسمان پر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہی ۔ رات کو بھی جڑواں شہروں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ ابر کرم جَم کے برسا ، موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ۔ پشاور میں بارش کے آسمان پر سورج چمکنے لگا تاہم پارہ گرنے اور ہوا چلنے سے خنکی بڑھ گئی ۔ ملتان میں سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں ۔ کراچی سمیت سندھ میں آسمان صاف ہے ادھر آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری سےحاجی پیر، نیزاگلی ، تولی پیر روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں بارش ہو سکتی ہے۔