زرداری کی ہدایت پر2013کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کی تحقیقات پرکمیٹی تشکیل
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پرمخدوم امین فہیم نے دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات اورریفامزکے لیے سولہ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے،، کمیٹی کے سربراہ سابق چیئرمین سینٹ سید نیرحسین بخاری اورسکریٹری سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری منظور حسین ہوں گے، سولہ رکنی کمیٹی کے دیگرممبران میں چوہدری اعتزازاحسن ، سینٹرفرحت اللہ بابر، شیریں رحمان ، سردارلطیف کھوسہ ، نفیسہ شاہ ، شازیہ مری سمیت دیگرشامل ہیں،کمیٹی دوہزارتیرہ کےعام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اوربے قاعدگیوں کے حوالے سے تحقیقات اورآئندہ انتخابات کوشفاف بنانے کے حوالےسے اصلاحات بھی تجویزکرے گی، کمیٹی ملک میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی شفافیت کو بھی مانیٹر کرے گی۔