شام اور عراق میں اتحادی طیاروں کی داعش ٹھکانوں پر بمباری جاری
امریکی ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے عراق اور شام میں چودہ فضائی حملے کئے۔ واشنگٹن سےجاری جوائنٹ ٹاسک فورس کے بیان کے مطابق طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں اور کانوائیز کو نشانہ بنایا اورکریت پسندوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ دوسری جانب عراق کے صوبے انبار میں عراقی فوج نے داعش کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ادھر سابق صدر صدام حسین کے آبائی صوبے تکریت میں عراق فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ تیز ہوگئی ہے۔ عراق کی فوج نے داعش کیخلاف جنگ تیز کردی ہے