مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع‘ گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور (سٹی رپورٹر) سرحد، کشمیر، ناردرن ایریاز اور پنجاب کے شمالی علاقہ جات میں پیر کی رات کو ہونے والی بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مون سون کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اگلے دو سے تین روز تک سرحد، شمالی پنجاب، ناردرن ایریاز اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ منگل کی صبح 8 بجے تک ملک میں سب سے زیادہ بارش سرائے عالمگیر اور کند میں ریکارڈ کی گئی جہاں 21 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر شہروں جہلم میں 20، منگلا میں 17، جوہر آباد میں 13، مری میں 9، گوجرانوالہ میں 8، کوہاٹ اور چیراٹ میں 7، روہتاس میں 6، پلندری ڈھوک پٹھان، کالر اور نور پور تھل میں 5، چکوال، راولا کوٹ میں 4، پشاور میں 3، مارالا، پلکو، منڈی بہاﺅ الدین اور سیالکوٹ میں 2، اٹک، ڈی آئی خان اور کوٹلی میں ایک ملی میٹر جبکہ اسلام آباد میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔