دیر بالا‘ مقامی لشکر کیساتھ جھڑپ میں آٹھ شدت پسند جاں بحق

دیر بالا (آن لائن) دیر بالا میں مقامی لشکر کے ساتھ جھڑپ میں 8 شدت پسند جاں بحق، 7 زخمی ہو گئے جبکہ لشکر نے شاٹ کس کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے شاٹ کس اور غازی گئی میں شدت پسندوں اور مقامی شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 8 شدت پسند جاں بحق جبکہ7 زخمی ہوگئے۔ شدت پسندوں کی فائرنگ سے مقامی لشکر کے تین رکن زخمی ہو گئے کارروائی میں شدت پسندوں کے گیارہ گھر مسمار کر دیئے گئے جبکہ ان کی معاونت کے الزام میں 20 قبائلیوں کے مکانات جلا دیئے گئے اور مقامی لشکر کی پیش قدمی جاری ہے، شدت پسند غازی گئی تک محدود ہوگئے ہیں اور مقامی لشکر نے چاروں طرف سے محاصرہ کر رکھا ہے\\\' لوئر دیر کی تحصیل میدان کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر تیمر گرہ چھاﺅنی سے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔