جے ایف تھنڈر کی پاکستان میں تیاری کا آغاز ہو گیا

کامرہ (ریڈیو نیوز) لڑاکا اور بمبار جیٹ طیارے\\\' جے ایف 17 تھنڈر کی پاکستان میں تیاری کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اس طیارے کی مشترکہ پیداوار کا معاہدہ دس برس قبل چین کے ساتھ طے پایا تھا۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اس کی تیاری حکومت چین کے مشہور ادارے شنگ ڈو ائر کرافٹ کارپوریشن میں ہوئی۔ اس منصوبے میں پاکستان کا ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا اشتراک تھا۔ چین میں اس طیارے کی تیاری کا عملی آغاز 2002ء میں ہوا اور پہلے پرو ٹو ٹائپ طیارے نے اگلے ہی برس فضا¶ں میں کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی پاکستان میں عوام کے لئے پرواز 23 مارچ 2007ء کی فوجی پریڈ میں کی گئی۔ پاک فضائیہ میں ایسے 8 طیارے شامل ہیں اور معمول کی پروازیں کر رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت پاک فضائیہ میں ایسے 40 سے زائد طیارے شامل کئے جائینگے جو کہ پی اے ایف میں پہلے سے شامل ایف 7 اور میراج طیاروں کی جگہ لیں گے۔