ترک کمپنی پاکستان کے 42 ایف سولہ طیاروں کو اپ گریڈ کریگی

انقرہ (نمائندہ خصوصی) ترکی کی سرکاری کمپنی پاکستان کے 42 ایف سولہ طیاروں کو اپ گریڈ کرے گی۔ وزارت دفاعی پیداوار کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ کام اکتوبر 2010ء میں شروع ہو گا اور تمام ایف سولہ طیاروں کو جدید بنانے کا کام 46 ماہ میں مکمل ہو گا۔ اپ گریڈیشن کیلئے ترک کمپنی سے 10 کروڑ ڈالر میں معاہدہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رضامندی سے ہوا ہے۔