آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے: چیف جسٹس

اسلام آباد (ریڈیو نیوز) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ٹریفک پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر آلودگی روکنے سے متعلق کوئی قانون نہیں تو وفاقی حکومت قانون سازی کرے۔ عدالت نے تین روز میں پنجاب\\\' سرحد اور بلوچستان میں ماحول سے متعلق ٹربیونلز میں چیئرمین مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔ آلودگی کے خاتمہ کی آڑ میں کسی کو بیروزگار نہ کیا جائے بلکہ گاڑی مالکان کی مدد کی جائے ماحولیات کے صوبائی سیکرٹری ڈی جی ماحولیات سے ملکر ڈیزل پر چلنے والی بسوں اور رکشا¶ں کو سی این جی میں بدلنے کیلئے حکمت عملی تیار کریں۔