حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا اگست کے مہینے میں عوام کو پرانی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات ملیں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 5پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔ واضح رہے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔ اوگرا نے پٹرول 2 روپے 12پیسے‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 26پیسے جبکہ مٹی کا تیل3روپے 94پیسے‘ ہائی اوکٹین کی قیمت 60پیسے بڑھانے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1روپے 24پیسے فی لٹر سستا کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ اسحاق ڈار نے کہا وزارت خزانہ کو دو ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا‘ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31اگست 2016ءتک برقرار رہیں گی۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کر دی۔ حکومت پٹرول پر 9روپے 34پیسے ٹیکس لے رہی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024