مادر ملت فاطمہ جناح کا یوم ولادت آج ملک بھر میں منایا جائیگا
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کی رہنما‘ قائداعظمؒ کی ہمشیرہ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 124 واں یوم ولادت آج ہفتہ 30 جولائی کو لاہور سمیت ملک بھر میں منایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن سمیت مسلم لیگی دھڑوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مادر ملت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقاریب منعقد کی جائیں گی اور کیک کاٹے جائیں گے۔ مادر ملت 30 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ڈینٹل سرجن تھیں۔ انہوں نے مائی برادر سمیت متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ نبھایا۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب آفس مسلم ٹائون میں مسلم لیگی رہنما صفیہ اسحاق کے زیراہتمام مادر ملت کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہو گی جس میں صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز مہمان خصوصی ہوں گی۔