ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی صرف وکلاء ہی کا نہیں بلکہ ملک بھر کی عوام کا بھی دیرینہ مطالبہ ہے : جسٹس افتخار چودھری

چکوال (ثناء نیوز) جسٹس افتخار چودھری نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی صرف وکلاء ہی کا نہیں بلکہ ملک بھر کی عوام کا بھی دیرینہ مطالبہ ہے اورقوم چاہتی ہے کہ تمام غیر فعال جج بحال ہوں اور وکلاء تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو یہی وجہ ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر وکلاء تحریک کے شانہ بشانہ چل رہا ہے اور نو مارچ کے لانگ مارچ میں عوام ایک بار پھر ثابت کریگی کہ ملک میں عدلیہ کے استحکام اور ججوں کی بحالی سب سے اہم ہے وہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار چکوال کے وفد سے بات چیت کررہے تھے صدر ڈسٹرکٹ بار ہارون ارشاد جنجوعہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی استدعا کی جس کی انہوں نے حامی بھر لی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وکلا تحریک کا ریلا روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اب اس کے پاس غیر فعال ججوں کی بحالی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
افتخار چودھری