تحریک انصاف کےارباب محمد عاصم ضلع ناظم پشاور منتخب, پہلے ہی روز جیب کتروں نے نقدی اور ضروری کاغذات سے محروم کر دیا
تحریک انصاف کے ارباب عاصم پشاور کے ضلعی ناظم منتخب ہوئے،ناظمین کی حلف برداری کی تقریب میں جیب کتروں نے ناظم ارباب عاصم کو پہلی سلامی ان کی جیب پر اپنا ہاتھ صاف کر کے دی، ارباب عاصم حلف لینے کے بعد ضلع کونسل کے دفتر سے جب باہر آئے تو ان سے ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔لوگ انہیں گلے مل کر ضلع ناظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے رہے،اسی دوران جیب کترے نے ضلعی ناظم پشاورکے پرس پر ہاتھ صاف کردیا، جس میں ان کی نقدی، آئی ڈی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ سمیت ضروری کاغذات بھی موجود تھے۔ نو منتخب ناظم کی جیب کٹنے سے سیکیورٹی انتظامات کا پول بھی کھل گیا۔