امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو واضح کرنا ہو گا کہ وہ بھارت کیساتھ ہیں یا کشمیری عوام کے ہمدرد ہیں ؟ہندوستان کے ساتھ وفاداری کرنا , جندال سے راتوں رات ملاقات کرنا مظفر وانی شہید کے خون کیساتھ بے وفائی ہے .آج نہیں تو کل پاکستان میں ضرور اسلامی انقلاب آئے گا.کرپٹ مافیانے کبھی ملک کو نہیں بچایا بلکہ لوٹا ہے .پاکستان کو کسی خانوادے یا شہزادے نے نہیں بلکہ عوام نے بنایا. مولوی نے ہمیشہ دھرتی اور امت کی حفاظت کی ‘پاکستان کو تقسیم سے بچانا عالم دین کی ذمہ داری ہے۔ لاہور مےں تقر ےب سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے .پاکستان کو غریب عوام ہی بچا سکتی ہے عوام کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے جو انقلاب لا سکتے ہیں آپ مظلوموں کے ساتھ ہیں یا ظالموں کے؟ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیانے کبھی ملک کو نہیں بچایا بلکہ لوٹا ہے . پاکستان کو کسی خانوادے یا شہزادے نے نہیں بلکہ عوام نے بنایا ۔ مولوی نے ہمیشہ دھرتی اور امت کی حفاظت کی ۔پاکستان کو تقسیم سے بچانا عالم دین کی ذمہ داری ہے ۔انہو ں نے بھارتی سٹیل ٹائیکون جندا ل سے وزیر اعظم کی ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو بتانا ہو گا کہ وہ مظلوموں کے ساتھ ہیں یا ظالموں ہے اس وقت مقدس سر زمین کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے سراج الحق نے دوبارہ وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیااور کہا کہ وزیراعظم با عزت راستہ اختیار کرکے مستعفی ہوجائیں پاناما میں کوئی ٹیکسی ڈرائیور نہیں حکمران خاندان پکڑا گیا.60 دن بعد پاناما کا فیصلہ مزید سخت ہوگا۔انہوں نے وزیراعظم کی بھارتی بزنس مین جندل سے ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز پوزیشن کلیئر کریں کہ بھارت کے ساتھ ہیں یا کشمیری عوام کیساتھ؟
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024