ملک بھرمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے.مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران14 اشتہاریوں سمیت 69افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔بھکرمیں سرچ آپریشن کے دوران 28مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا.80گھروں کی تلاشی اور 110افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی.کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو مقدمات بھی درج کیے گئے۔ لودھراں میں سرچ آپریشن میں 15مشتبہ افراد کو پکڑلیا گیا.حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں سے خاتون سمیت4 رکنی نوسر باز گینگ کو گرفتار کیا گیا.ملزمان سے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔وہاڑی میں منشیات فروشوںاوراشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران14اشتہاریوں سمیت22ملزمان دھرلیے گئے ۔ آپریشن میں 34کلوگرام سے زائد منشیات اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر3مقدمات درج کرلیے گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38