لاڑکانہ میں جمعیت علمائے اسلام کی شہدائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورا یورپ اور امریکا اسلام کے خلاف اکھٹا ہو گیا، اسلام کو دنیا کے سامنے انتہا پسند دین کے طور پر پیش کیا جارہا ہے، اسلام نہیں بلکہ اس کی غلط تشریح کرنے والے غلط ہیں، جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا مغربی کی مکروہ سازش ہے اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے یمن، مصر، لیبیا اور شام میں امن تباہ کر دیا،امن کے دعویداروں نے افغانستان اور عراق کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، اب مغرب پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے، نظریے ہر روز تبدیل نہیں ہوتے، پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے۔ حکمرانوں کو پاکستان کو لبرل نہیں بلکہ اسلامی بنانا ہوگا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024