بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیوں میں پاکستان حکومت برابر کی شریک ہے: سراج الحق
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسیوں کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے سود کو حرام قرار دیا،علمائے کرام سے سود میں چھوٹ کی بات کرنا حدود اللہ کی خلاف ورزی ہے، آج اگر سود کو جائز قرار دلوایا گیا تو مستقبل میں حکمران ہر خلاف شریعت معاملے پر چھوٹ مانگیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریے کے تحفظ کیلئے ساتھ دینے والے بنگالیوں کو چن چن کر تختہ دار پر لٹکایا جارہا ہے، حکومت نے معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماوں کو ملنے والی پھانسیوں میں پاکستانی حکومت بھی برابرکی شریک ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز قومی وقارکی قربانی پر نہیں ہونی چاہیے،شہریارخان کی بھارت میں بے عزتی پوری قوم کی بدنامی ہے۔