پاکستانی میڈیا بھارتی کرکٹر ٹنڈولکر کی تعریفیں چھوڑے مصباح کی کرے: طالبان

پاکستانی میڈیا بھارتی کرکٹر ٹنڈولکر کی تعریفیں چھوڑے مصباح کی کرے: طالبان

میرانشاہ (اے ایف پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ میڈیا  بھارتی کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی تعریف کرنا چھوڑ دے۔ تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد  نے نامعلوم  مقام سے جاری کئے گئے ایک انٹرویو پیغام میں کہا کہ  پاکستانی عوام اور میڈیا کو بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی تعریفیں نہیں کرنی چاہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ایسا کرنا پاکستانی قومیت اور حب الوطنی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کم تر درجے کے کھلاڑی ہیں لیکن میڈیا کو اعلیٰ تعریف کرنی چاہیے کیونکہ وہ پاکستانی ہیں۔