عمران خان سٹیج سے گرنے سے بال بال بچ گئے

عمران خان  سٹیج سے گرنے سے بال بال بچ گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر )  عمران خان سٹیج  سے  گرنے سے بال بال بچ گئے۔  جمعرات کو عمران خان مقامی ہوٹل  میں  ایک تقریب  میں شرکت کے بعد سٹیج پر لوگوں  کے ساتھ گروپ  فوٹو بنوا رہے تھے کہ اسی دوران  سٹیج پر لوگوںکی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجہ سے  سٹیج  ٹوٹنے لگا  تو عمران خان  فوری طور پر سٹیج سے نیچے اتر گئے  جس کی وجہ سے عمران خان  سٹیج سے گرنے سے بال بال بچ گئے اور وہاں  موجود لوگوں  نے عمران خان  کو سہارا دیا جس  کے بعد عمران خان  اپنے گھر روانہ ہو گئے۔ یاد رہے کہ انتخابی  مہم کے دوران بھی  عمران خان سٹیج پر جاتے ہوئے  لفٹر  سے گر کر زخمی ہوئے تھے۔