توانائی کی کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس, سحرو افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے: وزیراعظم کا حکم
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت توانائی کی کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ وزیراعظم نے سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی قلت سے نمٹنے کیلئے متبادل انتظامات پر بھی توجہ دی جائے۔