الیکشن کمیشن نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں صوبہ بھرسے کل ایک کروڑتینتیس لاکھ ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں ستاون لاکھ سات سو بہتر خواتین جبکہ چھہتر لاکھ چھتیس ہزارچارسوباسٹھ مرد ووٹرز شامل ہیں۔ انتخابات کے لئے گیارہ ہزارایک سو سترہ پولنگ سٹیشن قائم کردئیے گئے ہیں، گیارہ ہزار سے زائد پریزائیڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے خبردارکیاہے کہ خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوگا جو بغیر وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب انتخابات کے پرامن انعقاد کویقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتطامات کئے گئے ہیں۔
خیبرپی کےمیں بلدیاتی انتخابات کیلئے پریزائڈنگ افسران کو تین روز کے لئے مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپی کے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کو ہدایت نامے جاری کر دیئے گئے انتخابات کے لئے انتیس، تیس اور اکتیس مئی تک گیارہ ہزار ایک سو سترہ پریزائیڈنگ آفسران کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں، جس کے تحت کہ انتخابات کے دوران پریزائیڈنگ آفیسرز انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کو موقع پر قید سنانے کے مجاز ہوں گے،ادھر ووٹنگ کے دن پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہو گی آر اوز اور پی اوز بھی پولنگ سٹیشن میں دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کرینگے، دوسری جانب صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی نادرا کی شناختی کارڈ کے حوالے سے پرچی پر کسی کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا جائے گا،
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں حساس ترین اضلاع پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عوام انتخابات کیلئے پرعزم ہیں
پشاور میں ضلع میں کل چھ ہزار نشستوں پر پولنگ ہو گی،،تحصیل اور ڈسرکٹ کیلئے 978 نشستوں پر مقابلہ ہو گا، بلدیاتی انتخابات میں کل چھ ہزار سے زائد امیدوار مد مقابل ہوں گے،ضلع میں کل ایک ہزار تین پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں،جن میں سے 318و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، دس ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی،لیویز،ایلیٹ اور پاک فوج کی یونٹ بھی ہمراہ ہو گی، 92 ٹاون کونسل اور 92 ڈسرکٹ کونسل اور 346 ویلیج کونسل نشستوں کے علاوہ 1730 نشستوں پر 8 ہزار 76 امیدوار مد مقابل ہیں،92 ڈسرکٹ کونسل میں 586 امیدوار جبکہ 92 ٹاؤن کونسل میں 589 امیدوار مد مقابل ہیںڈیرہ اسماعیل خان میں کل 214 نشستوں پر کل پولنگ ہو گی،کل ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 977 ہے،انتخابات میں ضلع کونسل 313،،تحصیل کونسل کے 366 امیدوار مدمقابل ہیں ضلع میں 91 خواتین نشستوں پر مدمقابل ہیں،حساس ضلع ہونے کے باعث سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں،پاک فوج کے دستے بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے
خیبر پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایبٹ آباد اور مانسہرہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے
ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات میں کل 4 ہزار 483 نشستوں پر پولنگ ہو گی جن کیلئے 616پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے جبکہ 250پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیدیا گیا ہے،انتخاب کیلئے
1668 پولنگ بوتھ قائم کئے گئےہیں، پولنگ کیلئے 7310افراد پرمشتمل انتخابی عملہ فرائض سرانجاد دے گا،ہری پور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کل 44 یونین کونسلز پر مقابلہ ہو گا اور کل پانچ ہزار امیدوار مد مقابل ہوں گے،چترال میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کل 24 نشستوں پر پولنگ ہو گی جن پر کل 110 امیدوار مد مقابل ہیں،،،ضلع میں کل 265 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں،خواتین کی کل پانچ نشستیں ہیں، دو لاکھ 28 ہزار 645 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے چترال میں تحریک انصاف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے،