خلیج کی صورتحال پر پاکستان اورترکی ثالث کا کردار ادا کریں، آگ پرتیل ڈالنےکےبجائے اسےبجھانے کی کوششیں کی جائیں: سراج الحق
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے سعودی عرب اوریمن کی صورتحال پر بیانات جذبات سےبالاترہیں، فوج بھجوانےسےقبل پارلیمنٹ کواعتماد میں لینےکااعلان خوش آئند ہے۔ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان اور ترکی کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی ، انقلاب اورتبدیلی آئین کے دائرےمیں رہ کرلائی جائےتوعوام خیرمقدم کرینگے، اس موقع پر سراج الحق نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا، اور بتایا کہ تین سے پندرہ اپریل تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ایک کروڑ سے زائد افراد کو جماعت کا رکن بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ ہو یا کھلاڑی،ہرطبقہ فکرکےلیے جماعت اسلامی کےدروازے کھلےہیں-