محمود عباس کا فون، سانحہ احمدپور شرقیہ پر اظہار افسوس؛ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کو فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹیلیفون کیا۔ فلسطینی صدر نے وزیراعظم سے سانحہ احمدپور شرقیہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عید کے موقع پر ایسے واقعے سے پوری قوم غمزدہ ہے۔ وزیراعظم نے دکھ اور ہمدردی کے اظہار پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کے منصفانہ مؤقف کی حمایت کی ہے۔ فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔