اب ججز اور وکلاءمرضی سے کیسز ڈیل نہیں کر سکیں گےنہ تاریخ لی جاسکے گی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی سہولت سے جلد اور فوری انصاف ہو گا۔ پنجاب کی تمام عدالتوں سے رجوع کرنے والے سائلین کی مشکلات کم ہونگی۔ ہم ججز عدالتوں سے رجوع کرنے والے شہریوں کے ملازم ہیں۔ اب کسی درخواست گزار کو دو نسلوں تک کیس نہیں لڑنا پڑے گا۔ اب ججز اور وکلاءمرضی سے کیسز ڈیل نہیں کر سکیں گے۔ اب مرضی کی تاریخ بھی نہیں لی جا سکے گی۔ اگر سائل مطمئن نہیں تو عدالتی نظام کا کیا فائدہ! ماتحت عدالتوں کا نظام ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کریں گے۔