پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کے بعد بھارت نے کنٹرول لائن پر فوج کو الرٹ کردیا

پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کے بعد بھارت نے کنٹرول لائن پر فوج کو الرٹ کردیا

مقبوضہ پونچھ (کے پی آئی) پونچھ سیکٹر میں پاکستان، بھارت بھاری فائرنگ سے پیدا ہوئی صورتحال کے بعد بھارت نے لا ئن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ بھارتی دفاعی ترجمان نے الزام لگاےا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی طرف سے فائر بندی معاہدہ کی 5 ویں بار خلاف ورزی کی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا انہوں نے اس سیکٹر میں پہلی بار اس طرح کی زبر دست فائرنگ دیکھی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز کے بعد کچھ گھنٹے تک زور دار دھماکے بھی ہوتے رہے اور انہیں خوف محسوس ہوا۔