پاکستان نے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو دوسرا میچ ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیت لی

پاکستان نے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو دوسرا میچ ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیت لی

سینٹ ونسنٹ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں11 رنزسے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیت لی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 44، کپتان محمد حفیظ 10، عمر امین 7، حارث سہیل ایک، شاہد آفریدی 6، حماد اعظم ایک، سہیل تنویر صفر رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ عمر اکمل 46 اور ذوالفقار بابر 11 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سنیل نائران نے 3، بدری نے 2، سمی اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اخری اوور میں 9وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی۔ جیمز چارلز صفر، کرس گیل ایک، مارلن سموئلز ایک، لنڈی سمنز 3، سنیل نارائن 28، کیرن پولارڈ 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ سہیل تنویر، سعید اجمل اور ذوالفقار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں بھی تین ایک سے شکست دی تھی۔