ق لیگ سے ووٹ مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایک جماعت نہیں پورے ملک کا صدر ہونگا: ممنون

ق لیگ سے ووٹ مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایک جماعت نہیں پورے ملک کا صدر ہونگا: ممنون

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ سے صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ جمہوریت کا جھنڈا اٹھانے والی پیپلز پارٹی اب خود جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے‘ صدر بن کر ڈرون حملوں اور دہشت گردی کو روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی تھی جس کی وجہ سے ان کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا ہے جو اصل میں جمہوریت کی بھی نفی ہے۔ ان کا کہنا تھا میں کسی ایک جماعت نہیں پورے ملک کا صدر ہوں گا اور ملک اور قوم کی بہتری کے لئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا وہ ضرور کروں گا۔